ملک بھر میں انسداد ٹڈی دل آپریشن جاری

ملک بھر میں اب تک پانچ لاکھ پانچ ہزار سے زائد مربع کلومیٹرپرسروے کیا جا چکا ہے۔
شائع 16 اگست 2020 09:55pm

ملک میں ٹڈی دل کے خاتمے کےلئے انسداد ٹڈی دل آپریشن جاری ہے۔

محکمہ فوڈ سیکیورٹی، محکمہ زراعت اور پاک آرمی کی مشترکہ ٹیمیں متاثرہ علاقوں میں سروے اور کنٹرول آپریشن میں مصروف، ملک بھر میں اب تک پانچ لاکھ پانچ ہزار سے زائد مربع کلومیٹرپرسروے کیا جا چکا ہے۔

پنجاب میں ایک لاکھ 85 ہزار ایکٹر ، سندھ میں 65 ہزار ایکڑ سے زائد، تھرپارکر میں تین ہزار سات سو ایکڑ سے زائد جبکہ خیبرپختونخوا میں 24 گھنٹوں میں ایک لاکھ 31 ہزار سے زائد ایکڑ کا رقبہ کلیئر کرالیا گیا۔

Read Comments