ریحان ہاشمی کا علی زیدی کو ایک ارب روپے ہرجانے کا نوٹس

ریحان ہاشمی کا کہنا تھا کہ علی زیدی نے7اگست کوآج ٹی وی پرہتک آمیزگفتگوکی۔ علی زیدی یا تو معافی مانگیں بصورت دیگر1ارب روپے ادا کریں۔
شائع 17 اگست 2020 12:29am

وفاقی وزیرعلی زیدی اورایم کیو ایم کے ضلع چیئرمین ریحان ہاشمی آمنے سامنے آگئے۔

آج ٹی وی کے پروگرام روبرو میں علی زیدی کے بیان پر ریحان ہاشمی نے انہیں ہتک عزت کا نوٹس بھجوا دیا۔نوٹس میں کہا گیا ہے کہ علی زیدی یا تو معافی مانگیں یا پھر ایک ارب روپے بطور ہرجانہ ادا کریں۔

ریحان ہاشمی کا کہنا تھا کہ علی زیدی نے7اگست کوآج ٹی وی پرہتک آمیزگفتگوکی۔ علی زیدی یا تو معافی مانگیں بصورت دیگر1ارب روپےاداکریں۔

علی زیدی اینکرپرسن شوکت پراچہ کےپروگرام روبرو میں مہمان تھے۔

قانونی نوٹس ریحان ہاشمی کے وکیل سلمان مجاھد بلوچ کی جانب سے بھیجا گیا۔قانونی نوٹس میں علی زیدی کے تمام الزامات کو بے بنیاد قرار دیا گیا۔

Read Comments