آصف زرداری کی احتساب عدالت میں پیشی سے متعلق حکمت عملی تیار
اسلام آباد:پاکستان پیپلزپارٹی(پی پی پی )نے سابق صدرآصف زرداری کی احتساب عدالت میں پیشی سے متعلق حکمت عملی تیارکرلی۔
ذرائع کے مطابق پیپلزپارٹی کا مشاورتی اجلاس زرداری ہاؤس اسلام آباد میں ہوا ، سابق صدرآصف زرداری ، بلاول بھٹو اورآصفہ بھٹو زرداری اورقانونی ٹیم اجلاس میں شریک ہوئی۔
اجلاس میں قانونی ٹیم نے آصف زرداری اور بلاول بھٹو کو نیب کیسز سے متعلق بریفنگ دی۔
پیپلزپارٹی نے سابق صدرآصف زرداری کی پیشی سے متعلق حکمت عملی تیارکرلی۔
ذرائع نے بتایا کہ پیپلزلائرزفورم اورپارٹی کے سینئررہنماؤں کوعدالت پہنچنے کی ہدایت کر دی گئی۔
پارٹی رہنماؤں کے مطابق کے کورونا وائرس کے باعث کارکنان کوعدالت پہنچنے سے روک دیا گیا ہے ۔
ذرائع کے مطابق آصف زرداری نے کہا کہ میرے خلاف کیسز کی اصل وجوہات سے واقف ہوں ،نیب کے ان بے بنیاد کیسز سے گھبرانے والے نہیں ، پیپلزپارٹی نے ہمیشہ عدالتوں کا احترام کیا ہے اور کرتی رہے گی۔
