اسلام آباد میں بارش سے موسم خوشگوار، گرمی کا زور ٹوٹ گیا
اسلام آباد اورگردونواح میں دوتین دن گرمی اورحبس کے بعد اچانک...
اسلام آباد اورگردونواح میں دوتین دن گرمی اورحبس کے بعد اچانک صبح سویرے مون سون کے بادل آئے اوربرسنا شروع ہوگئے،بارش سے موسم خوشگوارہوچکا ہے اورگرمی کا زورٹوٹ گیا۔
جڑواں شہروں میں مارگلہ کی پہاڑیوں سے نکلنے والے بادل پہلے صبح سویرے اسلام آباد میں چھائے اورپھرراولپنڈی کو بھی اپنی لپیٹ میں لیاایسے برسے کہ ہرطرف جل تھل ہوگیا،موسلادھاربارش کے باعث گرمی کا زورٹوٹ گیا اورموسم خوشگوار ہوگیا۔
محکمہ موسمیات کے مطابق ملک کے بیشترعلاقوں میں مون سون کی مزید بارشوں کی پیشگوئی کی ہے ۔
Read Comments
