دنیابھرمیں کوروناوائرس سے اموات کی تعداد 7لاکھ71 ہزار سےتجاوز
دنیابھرمیں کوروناوائرس سےاموات کی تعداد 7لاکھ71ہزارسےزائد ہوگئی جبکہ کوروناکیسزکی تعداد 2 کروڑ 17لاکھ سے تجاوز ہوگئی۔
کورونا وائرس کی وبا ءسے دنیا اب تک چھٹکارا پانے میں ناکام ہے، موذی وائرس نے اب بھی دنیا بھر میں اپنے خونخوار پنجے گاڑ رکھے ہیں، جس کے باعث ناصرف مریضوں بلکہ اموات میں بھی مسلسل اضافہ ہو رہا ہے۔
کورونا وائرس دنیا بھر سے 7لاکھ 71ہزار سے زائد زندگیاں لے جا چکا ہے جبکہ 2 کروڑ 17لاکھ افراد کوروناسے متاثر ہیں ، جن میں سے ایک کروڑ 44 لاکھ سے زیادہ افراد صحت یاب ہوچکے ہیں۔
امریکامیں کورونا وائرس سے55لاکھ53ہزار سے زائد افراد متاثر ہیں جبکہ مہلک وائرس سے مزید 351 افرادہلاک ہوگئے جس کے بعد اموات کی تعداد1لاکھ72ہزارسےزائدہوگئیں۔
برازیل میں33لاکھ19ہزار سے زائد افراد کورونا وائرس کا شکار ہیں جبکہ کوروناسےمزید 44افراداموات ہوئیں ،جس کے بعد ہلاکتوں کی تعدادایک لاکھ سےزائدہوگئیں۔
بھارت میں کورونا مریضوں کی تعداد26لاکھ47ہزار سےزائد ہوگئیں جبکہ بھارت میں کوروناسےمزید 961افرادجان کی بازی ہار گئے،جس کے بعد ہلاکتیں51ہزارسےزائدہوگئیں۔
روس میں کورونا وائرس سے9لاکھ22ہزار سےزائد افراد متاثر ہوئے جبکہ وائرس نے مزید68 زندگیاں نگل لیں،جس کے بعد اموات کی تعداد 15ہزارسےزائد ہوگئیں۔
ترکی میں کورونا کی دوسری لہر کا خدشہ ہے، ایک ماہ بعد دوسرے روز بھی ایک ہزار سے زائد کیسز رپورٹ ہوئے۔
اٹلی میں بیرون ملک سے آنے والوں کا ایئرپورٹس پر کورونا ٹیسٹ ہوگا اور نتائج آنے تک گھروں پر تنہائی میں رہنا ہوگا۔
ادھرجنوبی افریقا میں کیسز کم ہونے پر لاک ڈاؤن کی پابندیوں میں نرمی کا اعلان کردیا گیا۔
