سندھ ہائیکورٹ نے شوگر انکوائری کمیشن اور رپورٹ کالعدم قرار دے دی
کراچی :سندھ ہائیکورٹ نے شوگر انکوائری کمیشن اور انکوائری رپورٹ کالعدم قرار دیتے ہوئے چینی کی قلت اور قیمتوں میں اضافے کی آزاد انہ تحقیقات کا حکم دے دیا۔
سندھ ہائیکورٹ نے شوگر انکوائری کمیشن کیخلاف شوگر ملز مالکان کی درخواست پرفیصلہ سنایا دیا،جسٹس کےکےآغا اورجسٹس عمرسیال نےمحفوظ فیصلہ سنایا۔
عدالت نے شوگر انکوائری کمیشن اور انکوائری رپورٹ کالعدم قرار دے دی ۔
سندھ ہائیکورٹ نے متعلقہ اداروں کو چینی کی قلت اور قیمتوں میں اضافے سے متعلق آزادانہ نئی تحقیقات کرنے کا حکم دیتے ہوئے کہا کہ نیب، ایف آئی اے اور ایف بی آرقانون کے مطابق تحقیقات کریں۔
یاد رہے کہ شوگر انکوائری کمیشن اوررپورٹ کو 20 سے زائد شوگرملز مالکان نے سندھ ہائیکورٹ میں چیلنج کیا تھا،جسٹس کے کے آغااورجسٹس عمر سیال پر مشتمل دو رکنی بنچ نے دلائل مکمل ہونے پر فیصلہ محفوظ کیاتھا۔
