اراضی پرغیر قانونی قبضہ کیس:شہبازشریف اور مریم نواز 20 اگست کوطلب

لاہور کی مقامی عدالت نے 4 ہزار ایکڑ اراضی پر غیر قانونی قبضہ کیس...
شائع 17 اگست 2020 10:57am

لاہور کی مقامی عدالت نے 4 ہزار ایکڑ اراضی پر غیر قانونی قبضہ کیس میں مسلم لیگ (ن)کے صدر شہباز شریف اور نائب صدر مریم نواز کو 20 اگست کوطلب کر لیا۔

لاہور کی سینئر سول جج فوزیہ سائرہ نے ڈاکٹر عبدالرؤف کی شریف فیملی کیخلاف جاتی امرا ءمیں 4 ہزار ایکڑ اراضی پر غیر قانونی قبضہ کرنے کی درخواست پر سماعت کی۔

درخواستگزار کے وکیل نے عدالت کو بتایا کہ شریف فیملی نے جاتی امرا ءمیں ان کے آباو اجداد سے ملنے والی چار ہزار ایکڑ اراضی پر غیر قانونی قبضہ کر لیا ہے، اراضی کے اصل مالک پیر بخش ابھی زندہ ہیں جن کے آباؤ اجداد نے 1911 میں راجباہ حکومت سے یہ زمین خریدی،تمام دستاویزی ثبوت موجود ہیں جو عدالت کے سامنے پیش کر دیئے ہیں۔

درخواست میں استدعا کی گئی کہ عدالت ان کی زمین واگزار کروانے کا حکم دینے کے ساتھ پانچ ہزار کروڑ روپے بطور کرایہ ادا کرنے کا حکم صادر کرے۔

عدالت نے دلائل سننے کے بعد شہباز شریف اور مریم نواز کو 20اگست کیلئے نوٹس جاری کرتے ہوئے جواب طلب کر لیا۔

Read Comments