پورا خاندان بھی گرفتار کرلیں، 18ویں ترمیم پر آنچ نہیں آنے دیں گے،بلاول بھٹو

اسلام آباد:پاکستان پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے...
اپ ڈیٹ 17 اگست 2020 01:10pm

اسلام آباد:پاکستان پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے کہا ہے کہ ہم پر دباؤ ہے،دھمکیاں دی جارہی ہیں، کل بھی دباؤ میں نہیں آئے،آج بھی نہیں آئیں گے، پوراخاندان بھی گرفتارکرلیں،18ویں ترمیم پر آنچ نہیں آنےدیں گے۔

اسلام آبادکی احتساب عدالت کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے چیئرمین پیپلزپارٹی بلاول بھٹو نے کہا کہ آج پھر اسلام آباد کو یرغمال بنایا گیا، کیا آپ آصف زرداری سےاتنا ڈرتے ہیں،احتساب عدالت کو آزاد ہونا چاہیئے،پورےاسلام آبادکی پولیس عدالت کےباہرکھڑی کردی،وکلا ءکو بھی عدالت آنے میں مشکلات پیش آئیں،فاروق ایچ نائیک کوعدالت نہیں جانے دیا گیا۔

بلاول بھٹو نے کہا کہ وزیراعظم کوکٹھ پتلی کی طرح چلایا جارہا ہے،یہ اپوزیشن کو بھی کٹھ پتلی کی طرح چلانا چاہتے ہیں،یہ جعلی اور کٹھ پتلی حکومت نہیں چل سکتی،پیپلزپارٹی نے ہمیشہ آمریت کا مقابلہ کیا،ہم پر دباؤ ہے،دھمکیاں دی جارہی ہیں،ہم سےکہاجارہا ہےکہ ہم بھی لائن میں کھڑےہوجائیں،کیاآزادریاست میں ایساہوتاہے۔

چیئرمین پیپلز پارٹی نے مزید کہا کہ 17اگست کو مینگوڈےہوتاہے،17اگست کوایک ڈکٹیٹرکےاقتدارکا خاتمہ ہوا تھا،اگرمیرے پورے خاندان کو بھی گرفتار کرنا ہے توکرلولیکن 18ویں ترمیم پرکوئی آنچ نہیں آنے دیں گے۔

بلاول بھٹو کا کہنا تھا کہ ذوالفقارعلی بھٹوقتل کیس اب تک زیرالتواءہے،بینظیربھٹوقتل کیس بھی اب تک زیرالتواءہے،احسان اللہ احسان کیس کا کچھ معلوم نہیں ہورہا،اےپی ایس کےبچوں کوتاحال انصاف نہیں ملا۔

Read Comments