کورونا وائرس:پشاور کے 6 علاقوں میں مائیکرو اسمارٹ لاک ڈاؤن نافذ
پشاور:کورونا وائرس کے خدشات کے باعث پشاور کے 6علاقوں میں مائیکرو اسمارٹ لاک ڈاؤن نافذ کردیا ،جس کا نوٹیفکیشن جاری کردیا گیا۔
پشاور کی ضلعی انتظامیہ نے کورونا وائرس پھیلاؤ خدشات کے پیش نظر خیبرپختونخوا میں اسمارٹ لاک ڈاؤن کے بعد اب مائیکرو سمارٹ لاک ڈاون لگانے کا فیصلہ کرلیا۔
اس سلسلے میں ڈپٹی کمشنر پشاور نے مراسلہ جاری کردیا جس کے مطابق پشاور کے 6علاقوں میں مائیکرو اسمارٹ لاک ڈاؤن آج 2 بجے نافذ کیا جائے گا۔
مائیکرو اسمارٹ لاک ڈاؤن کے تحت حیات آباد، شاہین ٹاؤن، اکبر ٹاؤن اور شامی روڈ میں لگایا جارہا ہے ،مائیکرو اسمارٹ لاک ڈاؤن کے دوران ان علاقوں سے ان آوٹ انٹری بند رہے گی۔
وفاقی حکومت کی پالیسی پر صرف گلیوں اور چھوٹے علاقوں میں مائیکرو سمارٹ لاک ڈاؤن نافذ رہے گا۔
ڈی سی پشاور کا کہنا تھا کہ ان علاقوں میں کورونا وائرس کے کیسز رپورٹ ہونے کی وجہ سے مائیکرو اسمارٹ لاک ڈاؤن لگایا گیا۔
صرف ضروری اشیاء خوردنوش، میڈیسن، جنرل اسٹور، تندور اور ایمرجنسی سروس کی دکانیں کھلی رہیں گی جبکہ مساجد میں صرف پانچ افراد کو باجماعت نماز پڑھنے کی اجازت ہو گی،مائیکرو اسمارٹ ڈاؤن لگانے کا مقصد کورونا کے پھیلاؤ کو روکنا ہے۔
