منی لانڈرنگ کیس:شہباز شریف ،حمزہ شہباز اور سلمان شہباز کیخلاف ریفرنس دائر
لاہور:قومی احتساب بیورو(نیب ) نے منی لانڈرنگ کیس میں مسلم لیگ ن کے صدر شہباز شریف ،ان کے بیٹوں حمزہ شہباز اور سلمان شہباز سمیت دیگر کیخلاف ریفرنس دائر کردیا۔
شہباز شریف فیملی کیخلاف منی لانڈرنگ کیس میں بڑی پیش رفت سامنے آئی ہے،نیب حکام نے شہباز شریف، حمزہ شہباز اور سلمان شہباز سمیت دیگر کیخلاف ریفرنس دائر کردیا ۔
نیب حکام کی جانب سے ریفرنس احتساب عدالت کے ایڈمن جج کی عدالت میں دائر کیا گیا۔
ریفرنس میں شہباز شریف، حمزہ شہباز، سلمان شہباز اور نصرت شہباز سمیت 16ملزمان کو نامزد کیا گیا۔
شہباز شریف سمیت 16 ملزمان کیخلاف ریفرنس 55 جلدوں پر مشتمل ہے، کیس میں 4ملزمان وعدہ معاف گواہ بن گئے ہیں جن میں شاہد رفیق، یاسر مشتاق، محمد مشتاق اور آفتاب محمود شامل ہیں۔
ریفرنس میں کہا گیا ہے کہ شہباز شریف فیملی نے ملازمین اور قریبی دوستوں کی مدد سے اربوں کی منی لانڈرنگ کی اور کالا دھن سفید کیا، اسی پیسے سے پاکستان میں جائیدادیں بنائی گئیں۔
