'اگلے میئر کو بااختیار ہونا چاہیئے'

میئر کراچی وسیم اختر نے نارتھ ناظم آباد کے ایم ڈی سی سے متعصل شاہراہ پر نئی اسکیم کا سنگ بنیاد رکھ دیا۔اسکیم کے تحت بلدیاتی کام کروائے جائینگے۔
شائع 17 اگست 2020 06:18pm

میئر کراچی وسیم اختر نے نارتھ ناظم آباد کے ایم ڈی سی سے متعصل شاہراہ پر نئی اسکیم کا سنگ بنیاد رکھ دیا۔اسکیم کے تحت بلدیاتی کام کروائے جائینگے۔

بلدیاتی نظام کے خاتمے سے قبل میئر کراچی وسیم اختر کو نارتھ ناظم آباد کی شاہراہ بلآخر یاد آہی گئی۔کے ایم ڈی سی سے متعصل شاہراہ پر کئی اسکیم پر کام شروع کروانے کا حکم دے دیا۔

اسکیم کے تحت چارہزار اسکوائر فٹ کارپیٹنگ سیورج لائن کی تنصیب اور اسٹریٹ لائٹس سے متعلق کام کروائے جائینگے۔

میئر کراچی وسیم اختر نے کہا کراچی کے اسٹیک ہولڈر وفاقی صوبائی اور شہری حکومت ساتھ ہیں وسائل نہ ہونے کی وجہ سے وفاقی حکومت کی مداخلت پر این ڈی ایم اے ایف ڈبلو او صفائی پر کام کر رہی ہے۔

انہوں نے پی ایس پی اور مصطفی کمال کو کراچی کا اسٹیک ہولڈر ماننے سےانکار کر دیا کہامیٹنگ میں سیاسی جماعتیں نہیں حکومتی جماعتیں شامل ہیں۔

وسیم اختر نے کہا ہر جماعت سے کمیٹی میں دو دو نمائندے ہونگے نوٹیفیکیشن کے بعد ہی معاملات سامنے آئینگے۔میرا پیریڈ ختم ہونے کے بعد نوے دن ایڈہاک سسٹم ہوگا ۔دوبارہ الیکشن وقت پر ہونے چاہیئے اور اگلے میئر کو با اختیار ہونا چاہیئے۔

Read Comments