اڑتیس بڑے ترقیاتی منصوبے مکمل کیے،مراد علی شاہ

وزیراعلی سندھ مراد علی شاہ کا کہنا ہے کہ گزشتہ تین برس کے دوران...
شائع 17 اگست 2020 07:28pm

وزیراعلی سندھ مراد علی شاہ کا کہنا ہے کہ گزشتہ تین برس کے دوران ستائیس ارب روپے کی لاگت سے اڑتیس بڑے ترقیاتی منصوبے مکمل کیے۔

کراچی میں ستائیس ارب سے اڑتیس بڑے ترقیاتی منصوبےمکمل کیے ۔ وزیراعلیٰ سندھ نے اعداد و شمار سامنے رکھ دیے۔

اُن کا کہنا تھا کہ صرف ورلڈ بینک نے دو برس کے دوران کراچی میں دس ارب روپے کی سرمایہ کاری کی۔

مراد علی شاہ نے شہر میں ہائی رائز بلڈنگز کی تعمیر پر بھی وضاحت پیش کی۔

وزیراعلیٰ سندھ نے حالیہ بارشوں کادوہزار سات کی بارش سے بھی موازنہ کیا۔

انہوں نے نالوں کی صفائی کے حوالے سے بات کرتے ہوئے کہا کہ این ڈی ایم اے نے صرف تین نالے صاف کیے ۔ باقی پینتیسنالے سندھ حکومت نے صاف کیے ہیں۔

Read Comments