کراچی : ایف سی ایریا کچرے کا ڈھیر،رہائشی پریشان
کراچی کا ایف سی ایریا کچرے کا گڑھ بنا ہوا ہے، ڈیڑھ ہفتہ گزرنے کے...
کراچی کا ایف سی ایریا کچرے کا گڑھ بنا ہوا ہے، ڈیڑھ ہفتہ گزرنے کے باوجود کچرے کی منتقلی کا عمل مکمل نہیں ہوسکا۔
کراچی کے ایف سی ایریا میں کچرے کے انبار کے تعفن زدہ ماحول سے عوام پریشان ہوگئے۔
اننتظآمیہ نے سندھ سالڈ ویسٹ مینجمنٹ بورڈ کے قوانین کی دھجیاں بکھیر دیں۔
قوانین کے مطابق رہائشی آبادیوں کو ڈمپنگ پوائنٹ نہیں بنایا جا سکتا۔
شہریوں کا کہنا ہے کہ علاقے میں طرح طرح کی بیماریاں پھیل رہی ہیں، انتظامیہ کچرا اٹھانے میں بھی سستی کرتی ہے۔
ایف سی ایریا میں ڈمپنگ ہوائنٹ کے قریب واقع کالج کی،انتظآمیہ ڈمپنگ پوائنٹ کی منتقلی کا مطالبہ کرتی رہی ہے۔
Read Comments