ملکی زرمبادلہ ذخائر میں اضافے کیلئے اجلاس

وزیرِ اعظم کی زیر صدارت ترسیلات زر اور ملکی زرمبادلہ کے ذخائر...
اپ ڈیٹ 17 اگست 2020 09:22pm

وزیرِ اعظم کی زیر صدارت ترسیلات زر اور ملکی زرمبادلہ کے ذخائر میں اضافے کے حوالے سے اجلاس ہوا ہے۔

عمران خان کہتے ہیں ترسیلات زر کے حوالے سے بیرون ملک پاکستانیوں کو ہر ممکنہ سہولت فراہم کرنا حکومت کی اولین ترجیح ہے۔

وزیرِ اعظم عمران خان کی زیر صدارت ترسیلات زر اور ملکی زرمبادلہ کے ذخائر میں اضافے کے حوالے سے اجلاس ہوا۔

اجلاس میں حفیط شیخ، شہزاد اکبر، ڈاکٹر عشرت حسین، گورنر سٹیٹ بنک ڈاکٹر رضا باقر، سیکرٹری خزانہ ، چئیرمین ایف بی آر و دیگر افسران شریک ہوئے۔

اجلاس میں ترسیلات زر اور ملکی زرمبادلہ کے ذخائر کی صورتحال اور ان میں مزید اضافے کے لئے مجوزہ تجاویز و اقدامات پر غور کیا گیا۔

جولائی 2020میں بیرون ملک پاکستانیوں کی جانب سے بھیجی جانے والی ترسیلات زر میں واضح اضافے پر اطمینان کا اظہار کرتے ہوئے وزیرِ اعظم نے کہا کہ بیرون ملک مقیم پاکستانی ملک و قوم کا سب سے قیمتی اثاثہ ہیں۔

انہوں نے کہا کہ ترسیلات زر کے حوالے سے بیرون ملک پاکستانیوں کو ہر ممکنہ سہولت فراہم کرنا حکومت کی اولین ترجیح ہے۔

وزیرِ اعظم نے وزارتِ خزانہ، ایف بی آر اور گورنر اسٹیٹ بنک کو ہدایت کی کہ ترسیلات زر اور ملکی زر مبادلہ میں اضافے کے لئے مزید اقدامات تجویز کیے جائیں تاکہ اندرون و بیرون ملک مقیم پاکستانیوں کی حوصلہ افزائی ہو اور وہ ملکی معیشت کے استحکام میں بڑھ چڑھ کر حصہ لے سکیں۔

Read Comments