آٹے کی قمتیں بڑھنے پر احتجاج

آٹے کی قمتیں بڑھنے پر نان بائی ایسوسیشن نے احتجاج کیا ۔ عوام...
شائع 17 اگست 2020 07:32pm

آٹے کی قمتیں بڑھنے پر نان بائی ایسوسیشن نے احتجاج کیا ۔

عوام دشمن اقدامات پر حکومت کے خلاف نعرہ بازی بھی کی گئی اور ڈی چوک پر مظاہرہ کرتے روٹی کی نئی قمیتوں کا نوٹس جاری کرنے کا مطالبہ کردیا۔

نان بان بائی ایسوسیشن نے اسلام اباد ڈی چوک پر احتجاجی مظاہرہ کیا ہے۔ نان بائی ایسوسیشن کے عہداران کا کہنا تھا کہ حکومت کی جانب سے دیگر اشیاء کی ریٹ لسٹ دی جاتی ہے آٹا ملز میں آٹے کی ریٹ لسٹ موجود ہی نہیں،اٹے کی کوالٹی اور قیمتیوں کا تعین کیا جائے۔

ان کا کہنا تھا کہ حکومت 1400من گندم خرید کر 2300روپے میں کیسے فروخت کر سکتی ہیں۔اٹا مافیا نے وزن کم کر دیا اور دوہزار روپے قیمت بڑھا دی ۔حکومت ہمیں بھی روٹی کی قمیتوں بڑھانے کا نوٹیفکیشن جاری کرے

نان بائی ایسوسیشن نے مطالبات پورے ہونے تک احتجاج جاری رکھنے کا اعلان کیا۔

Read Comments