ایران: افغانستان میں طالبان کو مسلح کرنے کے امریکی الزامات مسترد

ایرانی ترجمان وزارت خارجہ نے امریکی الزامات کو امریکا کی داعش کو مدد دینے کےحوالے سے افغان عوام کی رائے تبدیل کرنے کی کوشش قرار دیا.
شائع 17 اگست 2020 10:47pm

ایران نے افغانستان میں طالبان کو مسلح کرنے کے امریکی الزامات کو مسترد کردیا ہے۔

ایرانی وزارت خارجہ کے ترجمان سعید خطیب زادے نے ایک بیان میں کہا کہ امریکی وزیرخارجہ مائیک پومپیو کی جانب سے الزامات امریکا کی داعش کو مدد دینے کے حوالے سے افغان عوام کی رائے تبدیل کرنے کی کوشش ہے۔

Read Comments