نوشہرہ میں مسافر بس الٹنے سے 10 افراد جاں بحق ، 6زخمی

نوشہرہ میں تحصیل پبی جبہ داؤد زئی کےقریب مسافر بس الٹنے سے...
اپ ڈیٹ 18 اگست 2020 10:43am

نوشہرہ میں تحصیل پبی جبہ داؤد زئی کےقریب مسافر بس الٹنے سے 10افراد جاں بحق اور 6زخمی ہوگئے۔

نوشہرہ موٹر وے پر پبی جبہ داؤد زئی کیمپ کورونہ کے قریب افسوس ناک حادثہ پیش آیا،جہاں لاہورسے پشاور جانے والی مسافر کوچ الٹ گئی۔

ریسکیو 1122کے مطابق بس الٹنے سے 10 افراد موقع پر جاں بحق ہوگئےجبکہ 6 افراد زخمی بھی ہوئے۔

ریسکیو ڈبل ون ڈبل ٹو نے کارروائی کرتے ہوئے لاشوں اور زخمیوں کو نکال کر اسپتال منتقل کردیا،زخمی افراد میں مرد اور خواتین بھی شامل ہیں۔

ریسکیو1122کےمطابق تیز رفتاری کے باعث مسافر بس ڈرائیور سے بے قابو ہوگئی جس کے باعث حادثہ پیش آیا۔

Read Comments