پاکستان میں کورونا وائرس سے مزید15ہلاکتیں، 617 نئے کیسز رپورٹ
لاہور،کراچی:پاکستان میں ایک روز کے دوران کورونا وائرس سے مزید 15افراد جان سے گئے جس کے بعد ہلاکتوں کی تعداد 6,190ہوگئی جبکہ مزید617 نئے کیسز رپورٹ ہونے کے بعد کورونا مریضوں کی تعداد289,832ہوگئی ۔
نیشنل کمانڈاینڈآپریشن سینٹرنے کوروناوائرس سےمتاثرہ افراد کے تازہ اعدادوشمار جاری کردیئے،ملک میں کورونا سے اموات اور کیسز میں بتدریج کمی کاسلسلہ جاری ہے۔
پاکستان میں گزشہ 24گھنٹےکےدوران ملک بھر میں مزید 617نئے کیسز رپورٹ ہوئےجس کے بعد پاکستان میں کورونا کےمریضوں کی تعداد2لاکھ89 ہزار 832ہوگئی۔
آج کے کیسز کی صورتحال
آج 18اگست بروزمنگل کوبھی پاکستان میں کورونا وائرس کے نئے تصدیق شدہ کیسز سامنے آنے کا سلسلہ جاری ہے،ملک میں آج کورونا وائرس کے مزید226نئے مریض سامنے آئےجبکہ6ہلاکتیں ہوئیں۔
پنجاب 056، گلگت بلتستان میں 164،گلگت بلتستان 36،آزاد کشمیر میں 15 اور اسلام آباد میں کوروناکے 11کیسز رپور ٹ ہوئے جبکہ کوروناوائرس نے پنجاب میں 3،اسلام آباد میں 2اور آزاد کشمیر میں ایک مریض کی جان لے لی ۔
نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر کے مطابق کورونا وائر س سے سندھ سب سے زیادہ متاثر ہوا،جہاں کورونا کے مریضوں کی تعدادایک لاکھ26ہزار425 ہوگئی جبکہ پنجاب میں95ہزار611افرادکورونا کا شکار ہوئے۔
اس کے علاوہ خیبرپختونخوامیں35ہزار337،اسلام آباد میں15ہزار401، بلوچستان میں12ہزار321 ،گلگت بلتستان میں2538اورآزاد کشمیر میں کورونا وائرس کے2199کیسز سامنے آچکے ہیں۔
نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر کا کہنا ہے کہ 24 گھنٹے کے دوران ملک میں کورونا وائرس سے مزید15مریض جاں بحق ہوئے،جس کے بعد اموات کی تعداد6190ہوگئی۔
کورونا سے سندھ میں سب سے زیادہ اموات ریکارڈ ہوئیں،جہاں2322افراد زندگی کی بازی ہار گئے۔
اس کے علاوہ پنجاب میں 2182،خیبرپختونخوا میں 1239،اسلام آباد میں173،بلوچستان میں138اور گلگت بلتستان میں 61اور آزاد کشمیر اورکورونا کے باعث60 ہلاکتیں رپورٹ ہوئیں ۔
نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر کے مطابق ملک بھر کے مختلف اسپتالوں میں کورونا سے متاثرہ13ہزار633 مریض زیرعلاج ہیں ،جن میں سے759 مریضوں کی حالت تشویشناک بتائی جارہی ہے۔
صحتیاب ہونے والے مریضوں کی تعداد بھی تیزی سے بڑھنے لگی ،کورونا وائرس سے ایک روز میں کورونا سے922افراد صحت یاب ہوئے جس کے بعد پاکستان میں اب تک 2لاکھ 70ہزار009مریض کورونا وائرس کو شکست دےچکے ہیں۔
نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر کی جانب سے جاری نئے اعدادوشمار کے مطابق ملک بھر میں گزشتہ 24 گھنٹے کے دوران17ہزار612کورونا ٹیسٹ کئے گئے جن میں سے617افراد میں کورونا کی تشخیص ہوئی ۔
ملک بھر میں مجموعی طور پر اب تک 23لاکھ17ہزار213افراد کے ٹیسٹ کےا جا چکے ہیں۔
نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر کے مطابق،ملک کےاسپتالوں میں126مریض وینٹی لیٹرپرہیں،اس وقت ایک ہزار275مریض اسپتالوں میں داخل ہیں،اسپتالوں میں کوروناوینٹی لیٹرزکی تعداد1920ہے۔
