اسلام آبادہائیکورٹ کا چینی انکوائری کمیشن رپورٹ پر کارروائی جاری رکھنے کا حکم

اسلام آباد ہائیکورٹ نے پاکستان شوگر ملز ایسوسی ایشن کی اپیل...
اپ ڈیٹ 18 اگست 2020 12:49pm

اسلام آباد ہائیکورٹ نے پاکستان شوگر ملز ایسوسی ایشن کی اپیل مسترد کرتے ہوئے چینی انکوائری کمیشن رپورٹ پر کارروائی جاری رکھنے کا حکم دے دیا ۔

سندھ ہائیکورٹ سے ریلیف ملا تو اسلام آباد ہائیکورٹ نے اپیل مسترد کردی،عدالت نے چینی انکوائری کمیشن کیس کا محفوظ فیصلہ سنا دیا۔

جسٹس میاں گل حسن اورنگزیب اورجسٹس لبنیٰ سلیم پرویز پر مشتمل بینچ نے شوگرانکوائری کمیشن کی رپورٹ کیخلاف شوگر ملز ایسوسی ایشن کی انٹراکورٹ درخواست پر فیصلہ سنایا۔

عدالت نے شوگرملز ایسوسی ایشن کی انٹرا کورٹ اپیل مسترد کرتے ہوئے چینی انکوائری کمیشن رپورٹ درست قرار دے دی۔

اسلام آباد ہائیکورٹ نے وفاقی حکومت کی انکوائری کمیشن رپورٹ کوبرقراررکھنے کا فیصلہ دیا جبکہ فیصلے میں چینی انکوائری کمیشن رپورٹ پر کارروائی جاری رکھنے کا حکم بھی دیا ۔

یاد رہے کہ اسلام آباد ہائیکورٹ کے جسٹس میاں گل حسن اورنگزیب اور جسٹس لبنی سلیم پرویز پر مشتمل ڈویژن بینچ نے 24جولائی کو فیصلہ محفوظ کیا تھا ، شوگر ملز مالکان نے چینی انکوائری رپورٹ پر کارروائی روکنے کی استدعا کر رکھی تھی۔

Read Comments