کراچی : بچوں کا سرکاری اسپتال بحران کا شکار
کراچی کا دوسرا بڑا بچوں کا سرکاری اسپتال بحران کا شکارہوگیا۔
سندھ گورنمنٹ چلڈرن اسپتال کی ایمرجنسی 11 روز سے بند ہے، مریض پریشان والدین بچوں کو لیے دردر کی ٹھوکریں کھانے پرمجبورہوگئے۔
کراچی میں طبی سہولیات بچوں کےلیے بھی میسر نہیں ہیں، ضلع وسطی میں قائم بچوں کا دوسرا بڑا سرکاری اسپتال انتظامی و مالی بحران کا شکار ہوگیا۔
اسپتال کی او پی ڈی میں مریضوں کا رش, ڈاکٹرز اور عملہ کی قلت کےسبب او پی ڈی میں بھی کام متاثر ہے۔
والدین کہتے ہیں کل ہم دور دور سے بچوں کو لے کرآرہے ہیں, مگر یہاں علاج نہیں ہو رہااسپتال میں ادویات بھی میسرنہیں ہیں
ایڈمنسٹریٹر سندھ گورنمنٹ چلڈرن اسپتال ڈاکٹر مشتاق کا کہنا ہے کہ اسپتال کو 20 اکتوبر 2016 کو پبلک پرائیویٹ پارٹنر شپ کے تحت این جی او کے حوالے کیا تھا, حکومت سندھ اسپتال کو فنڈز مہیا نہیں کررہی, اسپتال کے ڈاکٹرز اور عملےکو گزشتہ چار ماہ سے تنخواہ بھی ادا نہیں کی گئی۔
مالی بحران کے سبب ادویات کی قلت ہوگئی ہے۔