میری ٹائم ایجنسی کا ریسکو آپریشن،ماہی گیروں کو بچالیا

پاکستان میری ٹائم سیکورٹی ایجنسی نے ریسکیو آپریشن کیا ہے، فش...
شائع 18 اگست 2020 07:13pm

پاکستان میری ٹائم سیکورٹی ایجنسی نے ریسکیو آپریشن کیا ہے، فش ہاربر کے قریب فنی خرابی کے باعث ڈوبتی کشتی اور ماہی گیروں کو بچالیا گیا۔

پاکستان میری ٹائم سیکورٹی ایجنسی نے ریسکیو آپریشن کیا ہے۔

پیٹرولنگ پر مامور ایم ایس اے کی فاسٹ ریسپانس بوٹ نے ڈوبتی کشتی کو بچالیا، میری ٹائم سیکورٹی ایجنسی کے مطابق فش ہاربر کے قریب ایک چھوٹی کشتی میں فنی خرابی کے باعث پانی بھرچکا تھا جسکے ڈوبنے کا خدشہ تھا۔

ایم ایس اے نے ساحل سمندر سے 840 ناٹیکل میل طویل سفر طے کرکے کشتی اور تین ماہی گیروں کو بچالیا ۔

Read Comments