عمران خان کی بدانظامی،لوگوں کی مشکلات میں اضافہ ہوا، شہباز

مسلم لیگ ن کے صدر شہبازشریف کا حکومت کی دو سالہ کارکردگی پر ...
شائع 18 اگست 2020 08:31pm

مسلم لیگ ن کے صدر شہبازشریف کا حکومت کی دو سالہ کارکردگی پر ردعمل دیتے ہوئے ٹویٹ میں کہا کہ حکومت کے دو سال مکمل تباہی کے سال ہیں۔

ٹوئیٹ میں انہوں نے کہا کہ خارجہ پالیسی،معیشت،گورننس سمیت ہر سطح پر حکومت ناکام رہی۔

ان کا کہنا تھا کہ عمران خان کی بدانتظامی سے عوام کی مشکلات میں اضافہ ہوا،سیاسی انجینئرنگ کے ناکام تجربے کی سزا عوام بھگت رہے ہیں۔

شہبازشریف کا کہنا تھا کہ خارجہ پالیسی،معیشت،گورننس سمیت ہرسطح پرحکومت ناکام رہی۔

انہوں نے مزید کہا کہ عمران خان کی بدانتظامی سے عوام کی مشکلات میں اضافہ ہوا۔

Read Comments