کپتان لمبی اننگ کھیلنے کیلئے تیار ہے،عمران خان

وفاقی وزیر اسد عمر نے کہا ہے کہ اپوزیشن کے لیے بری خبر ہے ۔ کپتان...
شائع 18 اگست 2020 08:35pm

وفاقی وزیر اسد عمر نے کہا ہے کہ اپوزیشن کے لیے بری خبر ہے ۔ کپتان کریز پر سیٹ ہوگیا ہے ۔

وفاقی وزیر اسد عمر نے گفتگو کرتے ہوئے کہا کپتان اب لمبی اننگز کھیلنے کے لیے مکمل تیار ہے۔ یہ بھی بولے کہ کہا جاتا ہے عمران خان دوسروں کو ساتھ لے کر نہیں چلتے ۔

اسد عمر کا کہنا تھا کہ یہ سچ ہے کہ عمران خان دوسروں کو ساتھ لیکر چلنے کے لیے این آر او نہیں دے سکتے ۔

اس سے قبل وزیراعظم عمران خان کی زیر صدارت وفاقی کابینہ کا اجلاس ہوا ہے۔جس میں وزارتوں کی کارکردگی رپورٹ پیش کی گئی ہے ۔

وزیراعظم نے کہا کہ 24 سالہ جدوجہدابھی ختم نہیں ہوئی،معاشرے کے کمزور طبقہ کیلئے بہت کچھ کرنا باقی ہے ۔ تعلیمی نصاب میں مدینے کی فلاحی ریاست کا تصور شامل کریں گے۔

وزیراعظم عمران خان کی زیر صدارت وفاقی کابینہ کا اجلاس ہوا۔ وزیراعظم کی آمد پرکابینہ ارکان کا ڈیسک بجا کر استقبال کیا۔ وفاقی وزرا کی جانب سے اپنی وزارتوں کی کارکردگی رپورٹ پیش کی گئی ۔ اندرونی و بیرونی چیلنجز کا مقابلہ کرنے پر زبردست خراج تحسین پیش کیا گیا۔

کابینہ اجلاس میں حکومت کی نمایاں کامیابیوں ، معاشی اور سفارتی کامیابیوں پر کابینہ میں تفصیلی بات چیت کی گئی۔

وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے سفارتی کامیابیوں سے آگاہ کیا۔ بھارت سمیت خطے میں جاری اہم معاملات پر روشنی ڈالی گئی۔ اسد عمر نے ملکی ترقی کیلئے حکومتی منصوبہ بندی سے آگاہ کیا۔

Read Comments