اسلام آباد میں کتب میلے کا انعقاد

نوجوان نسل کو بانیان پاکستان کے سنہری کردار اور تاریخ سے روشناس...
شائع 18 اگست 2020 08:38pm

نوجوان نسل کو بانیان پاکستان کے سنہری کردار اور تاریخ سے روشناس کرانے کےلیے سجا گیا اسلام آباد میں کتب میلے کا انعقاد کیا گیا۔

میلے میں بچوں، نوجوانوں سمیت سب کی بھر پور دلچسی دکھائی دی ، میلہ ابھی مزید دو روز تک جاری رہے گا۔

خیال سے حقیقت کا روپ ڈھالنے تک جدوجہد آزادی پاکستان بننے تک کا سفر ضلعی انتظامیہ کے تحت اسلام آباد میں کتب میلہ سج گیا۔

یوم آزادی پاکستان کی مناسب سے انعقاد کیے جانے والے کتب میلے میں تحریک آزادی ، اسلاف کی قربانیوں سمیت قیام پاکستان کے حوالے700سے زائد کتابیں رکھیں گئیں ہیں۔

انتظامیہ کا کہنا تھاکہ جدوجہد آزادی سے روشناس کرونے کیلئے کتب میلے کا انعقاد کیا گیا۔

شرکاء نے انتظامیہ کی تعریف کرتے ہوئے اسے وقت کی ضرورت قرار دیا، کہتے ہیں اسلاف کی قربیاں ہمیں اپنی ذمہ داری کا احساس دیتی ہیں۔

تین روزہ میلے میں بچوں کیلئے بھی خصوصی کتب رکھی گئیں ہیں۔

Read Comments