پاکستان میں کورونا کیسز کی تعداد 290,445 ہوگئی، 6,201افرادجاں بحق

لاہور،کراچی:پاکستان میں کورونا متاثرین کی تعداد میں مزید اضافہ...
اپ ڈیٹ 19 اگست 2020 12:53pm

لاہور،کراچی:پاکستان میں کورونا متاثرین کی تعداد میں مزید اضافہ ہوا ہے،جس کے بعد کوروناکیسز کی تعداد290,445ہوگئی جبکہ6,201افراد جان کی بازی ہار گئے۔

نیشنل کمانڈاینڈآپریشن سینٹرنے کوروناوائرس سےمتاثرہ افراد کے تازہ اعدادوشمار جاری کردیئے،ملک میں کورونا سے اموات اور کیسز میں بتدریج کمی کاسلسلہ جاری ہے۔

پاکستان میں گزشہ 24گھنٹےکےدوران ملک بھر میں مزید 613نئے کیسز رپورٹ ہوئےجس کے بعد پاکستان میں کورونا کےمریضوں کی تعداد2لاکھ90 ہزار445ہوگئی۔

آج کے کیسز کی صورتحال

آج 19اگست بروزبدھ کوبھی پاکستان میں کورونا وائرس کے نئے تصدیق شدہ کیسز سامنے آنے کا سلسلہ جاری ہے،ملک میں آج کورونا وائرس کے مزید 231نئے مریض سامنے آئےجبکہ3ہلاکتیں ہوئیں۔

پنجاب میں 131، بلوچستان میں 49،گلگت بلتستان میں 27،آزاد کشمیر میں 13 اور اسلام آباد میں کورونا کے11کیسز رپور ٹ ہوئے۔

کوروناوائرس نے پنجاب ،بلوچستان اور گلگت بلتستان میں ایک ،ایک مریض کی جان لے لی ۔

نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر کے مطابق کورونا وائر س سے سندھ سب سے زیادہ متاثر ہوا،جہاں کورونا کے مریضوں کی تعدادایک لاکھ26ہزار743 ہوگئی جبکہ پنجاب میں95ہزار742افرادمیں کورونا وائرس کی تصدیق ہوئی۔

اس کے علاوہ خیبرپختونخوامیں35ہزار401،اسلام آباد میں15ہزار412، بلوچستان میں12ہزار370 ،گلگت بلتستان میں2565اورآزاد کشمیر میں کورونا وائرس کے2212کیسز سامنے آچکے ہیں۔

نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر کا کہنا ہے کہ 24 گھنٹے کے دوران ملک میں کورونا وائرس سے مزید11مریض جاں بحق ہوئے،جس کے بعد اموات کی تعداد6201ہوگئی۔

کورونا سے سندھ میں سب سے زیادہ اموات ریکارڈ ہوئیں،جہاں2336افراد زندگی کی بازی ہار گئے۔

اس کے علاوہ پنجاب میں 2186،خیبرپختونخوا میں 1242،اسلام آباد میں175،بلوچستان میں139اور گلگت بلتستان میں 62اور آزاد کشمیر اورکورونا کے باعث61 ہلاکتیں رپورٹ ہوئیں ۔

نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر کے مطابق ملک بھر کے مختلف اسپتالوں میں کورونا سے متاثرہ12ہزار116 مریض زیرعلاج ہیں ،جن میں سے743 مریضوں کی حالت تشویشناک بتائی جارہی ہے۔

صحتیاب ہونے والے مریضوں کی تعداد بھی تیزی سے بڑھنے لگی ،کورونا وائرس سے ایک روز میں کورونا سے2,119افراد صحت یاب ہوئے جس کے بعد پاکستان میں اب تک 2لاکھ 72ہزار128مریض کورونا وائرس کو شکست دےچکے ہیں۔

نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر کی جانب سے جاری نئے اعدادوشمار کے مطابق ملک بھر میں گزشتہ 24 گھنٹے کے دوران22ہزار859کورونا ٹیسٹ کئے گئے جن میں سے613افراد میں کورونا کی تشخیص ہوئی ۔

ملک بھر میں مجموعی طور پر اب تک 23لاکھ40ہزار072افراد کے ٹیسٹ کےر جا چکے ہیں۔

نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر کے مطابق،‏‏ملک بھرکےاسپتالوں میں 130 مریض وینٹی لیٹرپر ہیں ،اسپتالوں میں کوروناوینٹی لیٹرزکی تعداد 1920 ہے، ملک بھر میں 735 اسپتالوں میں کورونا مریضوں کیلئے سہولیات ہیں،اس وقت 1 ہزار241 مریض اسپتالوں میں داخل ہیں۔

Read Comments