کراچی میں سی ٹی ڈی کے مبینہ مقابلے میں 2 دہشتگرد ہلاک
کراچی کے علاقے بلدیہ ٹاؤن میں کاؤنٹر ٹیررازم ڈیپارٹمنٹ (سی ٹی ...
کراچی کے علاقے بلدیہ ٹاؤن میں کاؤنٹر ٹیررازم ڈیپارٹمنٹ (سی ٹی ڈی )کے مبینہ مقابلے میں 2 دہشتگر د ہلاک ہوگئے۔
کراچی کے علاقے بلدیہ رئیسں گوٹھ میں سی ٹی ڈی اور دہشتگردوں کے درمیان فائرنگ کا تبادلہ ہوا ،فائرنگ کے تبادلے میں 2دہشتگرد مارے گئے۔
سی ٹی ڈی حکام کا کہنا ہے کہ ہلاک دہشتگردوں کی شناخت رفیق اورعدنان کے نام سےہوئی،ملزمان کا تعلق کالعدم تنظیم سے ہے۔
سی ٹی ڈی انچار ج مظہر مشوانی نے بتایا کہ ہلاک دہشتگردوں کے قبضے سے 2کلاشنکوف،2نائن ایم ایم پسٹل اوربڑی مقدار میں کلاشن اور پسٹل کی گولیاں برآمد ہوئی ہیں۔
Read Comments
