وزیراعلیٰ پنجاب کا سیالکوٹ میں 7 سالہ بچی کے قتل کے واقعے کا نوٹس

لاہور:وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار نے سیالکوٹ میں 7 سالہ بچی کے...
شائع 19 اگست 2020 10:08am

لاہور:وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار نے سیالکوٹ میں 7 سالہ بچی کے قتل کے واقعے کا نوٹس لیتے ہوئے آر پی او گوجرانوالہ سے رپورٹ طلب کرلی۔

وزیراعلیٰ پنجاب نے قتل میں ملوث ملزمان کی جلد گرفتاری کاحکم دیتے ہوئے ہدایت کی کہ 48 گھنٹے میں ملزمان کو قانون کی گرفت میں لایا جائے۔

عثمان بزدار نے متاثرہ خاندان سے دلی ہمدردی اور تعزیت کااظہار کرتےہوئے متاثرہ خاندان کو انصاف فراہم کرنے کی یقین دہانی کرادی۔

وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار نے ہدایت کی کہ متاثرہ خاندان کو ہر صورت انصاف فراہم کیا جائے۔

Read Comments