پنجاب کے مختلف شہروں میں موسلادھار بارش، شاہراہوں پر پانی جمع
لاہور:سیالکوٹ،شیخوپورہ،اور فیصل آباد سمیت پنجاب کے مختلف شہروں میں ہونےوالی موسلادھار بارش نے جل تھل ایک کردیا،لاہور میں شاہراہوں پر پانی جمع ہوگیا جبکہ نشیبی علاقے بھی پھر سے پانی میں ڈوب گئے۔
پنجاب کے دیگر شہروں کی طرح لاہور میں بھی صبح سے کالے بادلوں نے شہر کا گھیرا کرنا شروع کردیا،گرد آلود ہواوں کے ساتھ پہلے بارش موسم خوبصورت بنا دیا،پہلے کچھ وقفے کے بعد ہونےوالی موسلادھار بارش نے جل تھل ایک کردیا۔
شاہراہوں پرجمع ہونیوالے بارش کے پانی سے ٹریفک کا نظام بھی متاثر ہواجبکہ لکشمی چوک، گلبرگ ، نشتر ٹاون اور اور اقبال ٹاون سمیت مختلف علاقوں میں نشیبی علاقے پھر سے پانی میں ڈوب گئے۔
سیالکوٹ،شیخوپورہ اور فیصل آباد سمیت صوبے کے دیگر شہروں میں بھی بادل خوب جم کربرسے۔
محکمہ موسمیات کے مطابق آئندہ 2 روز تک بالائی پنجاب کے مختلف مقامات پر گرج چمک کے ساتھ بارشوں کا امکان ہے۔
