خواجہ برادران کیخلاف پیراگون ہاؤسنگ کیس کی سماعت 26اگست تک ملتوی
لاہور کی احتساب عدالت نے مسلم لیگ (ن)کے رہنما ءخواجہ سعد رفیق اور...
لاہور کی احتساب عدالت نے مسلم لیگ (ن)کے رہنما ءخواجہ سعد رفیق اور سلمان رفیق کیخلاف پیراگون ہاؤسنگ اسکینڈل کیس کی سماعت 26اگست تک ملتوی کردی۔
لاہور کی احتساب عدالت کے جج جواد الحسن نے پیراگون ہاؤسنگ اسکینڈل کیس کی سماعت کی،لیگی رہنماء خواجہ سعد رفیق اور سلمان رفیق عدالت کے روبرو پیش ہوئے۔
احستاب عدالت نے پیراگون ہاؤسنگ اسکینڈل کیس کی سماعت مزید کارروائی کیلئے 26اگست تک ملتوی کردی۔
خواجہ برادران کیخلاف اس کیس میں فرم جرم عائد کی جاچکی ہے، 17مارچ 2020کو سپریم کورٹ نے خواجہ برادران کی ضمانتیں منظور کرلی تھیں،اب تک عدالت میں 6گواہان اپنے بیان قلمبند کرواچکے ہیں۔
نیب ریفرنس کے مطابق خواجہ برادران پر پیراگون ہاؤسنگ اسکینڈل میں مالی فوائد حاصل کرنے کا الزام ہے۔
Read Comments
