لاہور ریلوے اسٹیشن کے قریب سے گرفتار دہشتگرد کے اہم انکشافات

لاہور:لاہور میں ریلوے اسٹیشن کے قریب سے گرفتار کئے گئے دہشتگرد...
اپ ڈیٹ 19 اگست 2020 02:37pm

لاہور:لاہور میں ریلوے اسٹیشن کے قریب سے گرفتار کئے گئے دہشتگرد کے اہم انکشافات سامنے آگئے ،دہشتگردوں کا ہدف پولیس لائنز جبکہ خودکش بمبار پڑوسی ملک کا رہائشی تھا۔

محکمہ انسداد دہشتگردی کے ذرائع کے مطابق گذشتہ روز ریلوے اسٹیشن لاہور کے قریب سے گرفتار کئے گئے مہمند ایجنسی کے رہائشی لیاقت خان نامی دہشتگرد کے اہم انکشافات سامنے آگئے ہیں۔

ذرائع کے مطابق دہشتگرد نے دوران تفتیش انکشاف کیا کہ ان کا ہدف پولیس لائنز تھا جس کے باہر انہوں نے دھماکا کرنا تھا،دھماکے کا حکم مکرم خان عرف عمر خراسانی نامی دہشتگرد نے دیا تھا۔

گرفتار دہشتگرد لیاقت خان ریلوے اسٹیشن پر خود کش بمبار لڑکے کا انتظار کررہا تھا جس دوران سی ٹی ڈی کی ٹیم نے اسے گرفتار کرلیا۔

ذرائع کے مطابق حملے کا منصوبہ چند روز قبل بنایا گیا تھا اور سترہ سالہ مبینہ خود کش بمبار کا تعلق پڑوسی ملک سے ہے۔

Read Comments