'کراچی میں حالیہ بارشوں کے بعد بلاجواز پروپیگنڈہ کیا گیا'
سندھ حکومت کے ترجمان مرتضٰی وہاب نے کہا ہے کہ کراچی میں حالیہ بارشوں کے بعد بلاجواز پروپیگنڈہ کیا گیالیکن چیئرمین نیشنل ڈیزاسٹر منیجمنٹ سیل جنرل افضل نے سندھ حکومت کے موقف کی تائید کی۔ مگر بدقسمتی سے سپریم کورٹ نے ہماری درخواست منظور نہیں کی۔
سندھ اسمبلی آڈیٹوریم میں نیوز کانفرنس کے دوران مرتضٰی وہاب کا کہنا تھا کہ بارشوں کے بد منفی پروپیگنڈہ کیا گیا۔ وزیر اعظم نے چیئرمین این ڈی ایم اے کو بھیج دیا وہ آئے۔ انہیں اصل صورت حال سے آگاہ کیا،انہوں نے ہمارے موقف کی تائید کی۔
انکا کہنا تھا کہ سپریم کورٹ کی سماعت کےدوران عدالت کو کو بھی بتایا کہ ہم کام کررہے ہیں۔ مگر بدقسمتی سے ہماری درخواست نہیں مانی گئی۔
مرتضٰی وہاب نےکہاکہ اگر وزیراعظم کے پاس کوئی پلان ہوتا تو یہ حالات نا ہوتے۔ اگر بجٹ سے200ارب روپے کم ملیں گے تو وزیراعلیٰ کیسےاپنے منصوبے مکمل کرسکتا ہے۔