کورونا ،اسکولوں کو بند رکھنے کا مشورہ

کراچی میں اسکولوں کو بند رکھنے کےلئے وزیر صحت بھی میدان میں...
شائع 19 اگست 2020 06:57pm

کراچی میں اسکولوں کو بند رکھنے کےلئے وزیر صحت بھی میدان میں آگئیں۔

ڈاکٹرعذرا پیچوہو نےاسکولوں کومزید بند رکھنے کا مشورہ دیدیا، دوسری جانب آل سندھ پرائیویٹ اسکولز اینڈ کالجز ایسوسی ایشن نے وزیر صحت کے بیان کو مداخلت قرار دے دیا۔

کراچی میں اسکولوں کو بند رکھنے کےلئے وزیر صحت بھی میدان میں آگئیں ۔ انھوں نے ویڈیو بیان میں کورونا کے خاتمے تک پرائمری اور مڈل اسکول کھولنے کی مخالفت کردی۔

سندھ پرائیویٹ اسکولز اینڈ کالجز ایسوسی ایشن کےچئیرمین حیدر علی نے سخت رد عمل دیا۔

انھوں نے کہا کہ صحت کی وزیر کو تعلیم میں مداخلت نہیں کرنی چاہیئے، انکاکام ایڈوائزری جاری کرنا ہے۔تعلیمی ادارے کھولنے یابند رکھنے کا اختیار نیشنل کاؤنسل کا ہے۔

ایسوسی ایشنز کا کہنا ہے کہ کراچی میں پانچ ماہ سے طلباء تعلیم سے محروم ہیں، کورونا کی وباء کے بعد بازاروں سمیت تمام ادورے کھول دیئے گئے لیکن سندھ سرکار صرف اسکولوں میں ہی کورونا تلاش کررہی ہے۔

Read Comments