کراچی کیلئے 6 رکنی کمیٹی تشکیل

اسلام آباد میں وفاقی وزیر اسدعمر نے امین الحق کے ہمراہ...
شائع 19 اگست 2020 06:58pm

اسلام آباد میں وفاقی وزیر اسدعمر نے امین الحق کے ہمراہ نیوزکانفرنس کی ہے۔

اسد عمر کا کہنا تھا کہ کراچی کے مسائل کے حل کیلئے 6 رکنی کمیٹی قائم کردی گئی ۔

انہوں نے مزید کہاکہ 2ہفتے میں جامع حکمت عملی سامنے آجائے گی۔

اسدعمرکا کہنا تھا کہ کراچی میں نالے کچرے سے بھرے ہیں،پانی جمع ہونے کی وجہ کچرا بھی ہے۔

اسدعمر کا کہنا تھا کہ نالوں کی صفائی اور تجاوزات ہٹانے کا بھی کام ہے، کراچی کی سڑکوں کا بھی بہت برا حالات ہے،سب سے زیادہ ٹیکس دینے والے شہر کی سڑکوں کا براحال ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ کراچی میں ٹرانسپورٹ کے نظام پر بھی کام کریں گے۔

Read Comments