پی ٹی آئی مدینہ منورہ کی جانب سے جشن آزادی کی تقریب

پی ٹی آئی مدینہ منورہ کی جانب سے جشن آزادی کی تقریب کا اہتمام ...
شائع 19 اگست 2020 07:12pm

پی ٹی آئی مدینہ منورہ کی جانب سے جشن آزادی کی تقریب کا اہتمام کیا گیا جس میں مختلف پاکستانی شہریوں نے شرکت کی مہمان خصوصی پاکستان کے ڈائریکٹر حج طارق محمود تھے۔

تقریب میں پی ٹی آئی سعودیہ کے فوکل پرسن افضل عباس نے کہا کہ آجکا دن ہمیں تنظیم واتحاد کا درس دیتا ہے۔

ڈائریکٹر حج طارق محمود نے کہا کہ وطن سے محبت کو اپنےایمان کا جز بنائیں، ۔ معاشرے میں بہتر تبدیلی کے لیے پہلے خود کو بدلنا ہوگا۔

تقریب سے پی ٹی آئی مدینہ منورہ کے نورالامین، خواجہ زبیر، امتیاز مغل , محمد وسیم, بخت سعید، ڈاکٹر علی، کامران ربانی، یاسر نوید اور ذیشان، عمر عبدالرشید نے بھی اظہار خیال کیا۔

Read Comments