سیاحت کی فروغ کیلئے اجلاس، اہم فیصلے

وزیرِ اعظم کی زیر صدارت سیاحت کے فروغ کے حوالےسے جائزہ اجلاس ...
شائع 19 اگست 2020 08:13pm

وزیرِ اعظم کی زیر صدارت سیاحت کے فروغ کے حوالےسے جائزہ اجلاس ہوا ۔ اجلاس میں نیشنل کوارڈینیشن کمیٹی برائے سیاحت کے قیام کا فیصلہ کیا گیا ہے۔

اجلاس میں وزیرِ اعظم نے ہدایت کی کہ این سی سی کے اجلاس باقاعدگی سے منعقد کیے جائیں ۔

اجلاس میں پنجاب اورخیبرپختونخواہ میں ٹورازم اتھارٹی کے قیام کے عمل کو جلدپایہ تکمیل تک پہنچانے کا فیصلہ بھی کیا گیا اور سیاحتی مقامات پر ناجائز تجاوزات کے خاتمے کے فوری طور پر مہم کے آغاز پر بات کی گئی۔

اجلاس میں وزیراعظم نے کہا کہ ملک میں مختلف قسم کی سیاحتوں کے فروغ سے معاشی عمل میں تیزی آئے گی۔

وزیراعظم کا کہنا تھا کہ مقامی آبادیوں کے لئے نوکریوں اور روزگار کے مواقع میسر آئیں گے۔

Read Comments