نیب : پاکستانی سفارتخانے کی غیرقانونی فروخت پر ریفرنس

جکارتہ میں پاکستانی سفارتخانے کی عمارت غیر قانونی طور پر فروخت...
شائع 19 اگست 2020 10:56pm

جکارتہ میں پاکستانی سفارتخانے کی عمارت غیر قانونی طور پر فروخت کرنے کا الزام ، قومی خزانے کو 1.32 ملین ڈالر کا نقصان پہنچایا گیا۔

نیب نے انڈونیشیا میں سابق سفیر مصطفیٰ انور حسین کیخلاف ریفرنس دائر کر دیا۔

نیب کی جانب سے احتساب عدالت اسلام آباد میں دائر ریفرنس میں بتایا گیا ہے کہ مصطفی انور حسین نے جکارتہ میں سفارتخانے کی عمارت غیر قانونی طور پر فروخت کی،

مصطفیٰ انور حسین نے وزارت سے منظوری لئے بغیر عمارت فروخت کا اشتہار جاری کیا۔

ملزم نے وزارت خارجہ سے بھی چھپائے رکھا کہ عمارت فروخت کرنے کا عمل شروع ہو چکا اور پھر بدنیتی سے بعد میں وزارت کو عمارت فروخت کرنے کا پروپوزل بھیجا،

ریفرنس کے مطابق وزارت کی جانب سے کئی خطوط میں منظوری کے بغیر عمارت فروخت سے منع کیا گیا، ملزم نے عمارت غیر قانونی طور پر فروخت کر کے قومی خزانے کو 1.32 ملین ڈالر کا نقصان پہنچایا۔

Read Comments