'عرب ممالک 2002 کے عرب امن اقدام کی پاسداری کریں'

فلسطینی صدر کا یہ بیان مغربی کنارے کےشہر رملہ میں منعقد ہونے والے فلسطینی قیادت کے اجلاس کے دوران سامنے آیا.
شائع 19 اگست 2020 09:14pm

فلسطینی صدر محمود عباس نے تمام عرب ممالک پر زور دیا ہے کہ وہ 2002 کے عرب امن اقدام کی پاسداری کریں جس میں قرار دیا گیا ہے کہ عرب ممالک اسرائیل کے ساتھ اپنے تعلقات مسئلہ فلسطین حل ہونے کے بعد ہی معمول پر لاسکتے ہیں۔

فلسطینی صدر کا یہ بیان مغربی کنارے کےشہر رملہ میں منعقد ہونے والے فلسطینی قیادت کے اجلاس کے دوران سامنے آیا جس میں اسلامک حماس موومنٹ اوراسلامک جہاد موومنٹ کے نمائندے شریک ہوئے۔

صدر نے کہا کہ متحدہ عرب امارات اور اسرائیل کے درمیان امن معاہدہ فلسطینیوں کی پیٹھ میں چھرا گھونپنے کے مترادف ہے۔

ادھر ایران نے بھی اسلامی ممالک پرزور دیا ہے کہ وہ اسرائیل اور متحدہ عرب امارات کے درمیان تعلقات معمول پرلانے کے حالیہ معاہدے کی مذمت کریں۔

ایرانی پارلیمنٹ کے اسپیکر محمد باقر قالیباف نے کہا ہے کہ متحدہ عرب امارات اور اسرائیل کے درمیان معاہدے نے اسلامی تعاون تنظیم اور او آئی سی ممالک کی پارلیمانی یونین کی طرف سے فلسطینیوں کے حقوق کی بحالی کے لئے کی جانے والی تمام کوششوں اور عملی اور سنجیدہ اقدامات کو کمزور کیا ہے۔

Read Comments