سندھ میں گورنر راج کا امکان
سندھ میں گورنر راج کے خدشے کا اظہار کردیا گیا۔ اپوزیشن لیڈر سندھ فردوس شمیم نقوی نے صوبے میں گورنرراج کا امکان ظاہر کردیا۔
فردوس شمیم نقوی کہتے ہیں وفاق آرٹیکل ایک سو اننچاس کا استعمال کرسکتا ہے۔
فردوس شمیم نقوی نے کہا پیپلزپارٹی اور ایم کیوایم نے اداروں کو تباہ کردیا۔
پی ٹی آئی رہنما کا کہنا تھا کہ تباہی میں مصطفیٰ کمال کا بھی ہاتھ ہے،وزیراعلیٰ سندھ نفرت کی سیاست کی بنیاد رکھ رہے ہیں۔
فردوس شمیم نقوی کا کہنا تھا کہ بلدیاتی نظام کی درستگی تک مسائل حل نہیں ہونگے۔
اس سے قبل اسلام آباد میں وفاقی وزیر اسدعمر نے امین الحق کے ہمراہ نیوزکانفرنس کی ہے۔
اسد عمر کا کہنا تھا کہ کراچی کے مسائل کے حل کیلئے 6 رکنی کمیٹی قائم کردی گئی ۔
انہوں نے مزید کہاکہ 2ہفتے میں جامع حکمت عملی سامنے آجائے گی۔
اسدعمرکا کہنا تھا کہ کراچی میں نالے کچرے سے بھرے ہیں،پانی جمع ہونے کی وجہ کچرا بھی ہے۔
اسدعمر کا کہنا تھا کہ نالوں کی صفائی اور تجاوزات ہٹانے کا بھی کام ہے، کراچی کی سڑکوں کا بھی بہت برا حالات ہے،سب سے زیادہ ٹیکس دینے والے شہر کی سڑکوں کا براحال ہے۔
ان کا کہنا تھا کہ کراچی میں ٹرانسپورٹ کے نظام پر بھی کام کریں گے۔