ایف اے ٹی ایف مطالبات کے حوالے سے مزید2 بل منظور

سینیٹ نے پاکستان کو فنانشل ایکشن ٹاسک فورس کی گرے لسٹ سے باہر لانے کےلئے ایف اے ٹی ایف کے تقاضے پورے کرنے کے حوالے سے آج مزید دوبل پاس کردیے۔
شائع 19 اگست 2020 10:55pm

سینیٹ نے پاکستان کو فنانشل ایکشن ٹاسک فورس کی گرے لسٹ سے باہر لانے کےلئے ایف اے ٹی ایف کے تقاضے پورے کرنے کے حوالے سے آج مزید دوبل پاس کردیے۔

یہ بل محدود قرضہ جات شراکت داری (ترمیمی) بل مجریہ2020 اور کمپنیوں کے بارے میں (ترمیمی) بل 2020 ہیں۔

پارلیمانی امور کے بارے میں وزیرمملکت علی محمد خان کی طرف سے انسداد منی لانڈرنگ اور دہشتگردی کی مالی معاونت کی روک تھام کےلئے جاری کی گئی سفارشات پر عملدرآمد یقینی بنانے کےلئے ان میں محدود قرضہ جات شراکت داری ایکٹ مجریہ 2017 اور کمپینز ایکٹ مجریہ 2017 میں مختلف ترامیم شامل ہیں۔

Read Comments