کارکردگی پر وزراء کو منہ چھپانا چاہیئے، مفتاح اسماعیل

مسلم لیگ ن کے رہنما مفتاح اسماعیل کہتے ہیں موجودہ حکومت نے ملک ...
شائع 19 اگست 2020 11:03pm

مسلم لیگ ن کے رہنما مفتاح اسماعیل کہتے ہیں موجودہ حکومت نے ملک کا جوحال کردیا اس پر وفاقی وزرا کو پریس کانفرنس کے بجائے منہ چھپانا چاہیے ۔

میڈیا سے بات چیت میں مفتاح اسماعیل نے کہا کہ مختلف اشیا کی قیمتیں سو گنا بڑھ چکی ہیں لیکن یہ ہر الزام مافیا کے اوپر ڈال دیتے ہیں ۔

ان کا کہنا تھا کہ عوام عمران خان کی صاف نیت کا کیا کریں گے؟

ان کا کہنا تھا کہ موجودہ حکومت میں سب سے زیادہ نقصان غریب کا ہو رہا ہے۔

دوسری جانب کپتان کی حکومت کے دو سال مکمل ہونے پر وزرا نے اپنی کارکردگی اور وژن عوام کے سامنے رکھ دیا ۔

وزیر اطلاعات شبلی فراز نے کہا ملک ترقی کی راہ پر چل پڑا ۔ آنے والا دور خوشحالی کا ہے۔ قوم کو صبر کا پھل ملنے والا ہے۔

مراد سعید بولے شفافیت ہمارا بنیادی اصول ہے ۔ ہم احتساب، شفافیت، خود احتسابی اور میرٹ کے لئے کوشاں ہیں ۔

Read Comments