آئندہ چھ ماہ میں بائیس لاکھ پاکستانی نوجوان بیروزگار ہونے کا خدشہ، رپورٹ
ایشیائی ترقیاتی بینک نے اپنی رپورٹ میں کہا ہے کہ پاکستان میں تین...
ایشیائی ترقیاتی بینک نے اپنی رپورٹ میں کہا ہے کہ پاکستان میں تین ماہ کے دوران پندرہ لاکھ سے زائد نوجوان بے روزگار ہوئے، جبکہ آئندہ چھ ماہ کے دوران بائیس لاکھ نوجوانوں کے بے روزگار ہونے کا خدشہ ہے۔
ایشیائی ترقیاتی بینک نے کورونا سے بے روزگاری پر رپورٹ جاری کی ہے، جس میں تین اور چھ ماہ کا جائزہ لیا گیا ہے۔
رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ ایشیائی خطے کے ممالک کورونا وبا سے متاثر ہوئے ہیں اور ان ممالک کی فہرست میں پاکستان نواں متاثرہ ملک ہے۔
Read Comments