سندھ حکومت نے ڈاکٹر خالد مقبول صدیقی کی سیکیورٹی واپس لے لی
سندھ حکومت نے ایم کیوایم پاکستان کے سربراہ ڈاکٹر خالد مقبول...
سندھ حکومت نے ایم کیوایم پاکستان کے سربراہ ڈاکٹر خالد مقبول صدیقی کی سیکیورٹی واپس لے لی۔
ایم کیوایم پاکستان کی رابطہ کمیٹی نے سیکیورٹی واپس لینے کی مذمت کرتے ہوئے کہا کہ ڈاکٹرخالد مقبول صدیقی کی سیکیورٹی واپس لینا سندھ حکومت کا متعصبانہ فیصلہ ہے۔
رابطہ کمیٹی کے مطابق سندھ حکومت سیاسی اختلافات کی آڑ میں انتہائی متعصبانہ فیصلوں پر اتر آئی ہے۔ کراچی کے حقوق کی آواز دبانے کیلئے خالد مقبول صدیقی کی سیکیورٹی واپس لی گئی۔
Read Comments