حکومت کا برقرار رہنا ملکی سالمیت کے خطرہ قرار

مسلم لیگ ن کے رہنما خواجہ آصف نے کہا کرپشن کی داستانیں عام ہوگئی...
شائع 20 اگست 2020 08:50pm

مسلم لیگ ن کے رہنما خواجہ آصف نے کہا کرپشن کی داستانیں عام ہوگئی ہیں،حکومت کا رہنا ملکی سالمیت کیلئے خطرہ ہے۔

پارلیمنٹ کے مشترکہ اجلاس سے واک آؤٹ کے بعد اپوزیشن رہنماؤں نے میڈیا سے گفتگو کی۔

مسلم لیگ ن کے رہنما خواجہ آصف نے کہا موجودہ حکومت ملک کوتباہی کی طرف لےآئی ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ صدرمملکت کی تقریر جھوٹ کا پلندہ ہے،

خواجہ آصف نے مزید کہا کہ صدرمملکت آئینی عہدےکاجواز کھوبیٹھےہیں،کرپشن کی داستانیں عام ہوگئی ہیں،حکومت کا رہنا ملکی سالمیت کیلئے خطرہ ہے۔

Read Comments