اپوزیشن میں بہت سے لوگ نااہل ہونگے، شیخ رشید
وفاقی وزیر شیخ رشید نے دعویٰ کیا ہے کہ اپوزیشن میں بہت سے لوگوں کو نااہل ہوتا دیکھ رہے ہیں۔
میڈیا سے بات چیت میں انہوں نے کہا کہ نواز شریف کی پارٹی میں واضح گروپنگ ہے ۔
ان کاکہنا تھا کہ نواز شریف دو کے بجائے چار کالز کرلیں ۔ عمران خان ان کو کسی صورت این آر او نہیں دے گا۔
شیخ رشید نے مزیدکہا کہ پہلی بار حکومت اور عسکری عدارے ایک پیج پر ہیں۔ وزیراعظم پانچ سالہ مدت پوری کریں گے۔
دوسری جانب پی پی رہنما راجا پرویز اشرف نے کہا ہے کہ موجودہ حکومت نے عوام کا جینا دوبھر کردیا، اے پی سی ہوگی اور بھرپور ہوگی۔
میڈیا سے بات چیت میں راجا پرویز اشرف نے کہا کہ موجودہ حکومت سے زیادہ نااہل حکومت کبھی نہیں آئی۔
ان کا کہنا تھا کہ موجودہ حکومت نے عوام کا جینا دوبھر کردیا،پاکستان اور قوم مشکل دور سےگزر رہے ہیں۔
انہوں نے مزید کہا کہ پی ٹی آئی کو ووٹ دینے والے آج شرمندہ ہیں،اے پی سی ہوگی اور بھرپورہوگی،
پیپلزپارٹی کے رہنماء راجا پرویز اشرف کہتے ہیں۔ ہنگامی طور پرمشترکہ اجلاس بلانا سوالیہ نشان ہے۔