کراچی میں نیا ضلع، اپوزیشن جماعتیں ہم آواز

کراچی میں نئے ضلع کے فیصلے کیخلاف اپوزیشن جماعتیں ہم آواز...
شائع 20 اگست 2020 09:22pm

کراچی میں نئے ضلع کے فیصلے کیخلاف اپوزیشن جماعتیں ہم آواز ہوگئیں۔

ایم کیو ایم اور پاک سرزمین پارٹی نے عدالت جانے کا اعلان کردیا۔مصطفی کمال نے کل احتجاج کی کال بھی دے دی۔

میئرکراچی وسیم اختر کہتے ہیں الگ ضلع کے معاملے پر ہمیں اعتماد میں نہیں لیا گیا۔

خواجہ اظہارالحسن نے کہا پیپلز پارٹی کراچی کو تقسیم کرکے مقبوضہ کشمیر بنانا چاہتی ہے،پی ٹی آئی رہنما خرم شیر زمان کہتے ہیں پیپلزپارٹی سندھ کارڈ کھیلنے کا موقع ڈھونڈ رہی ہے۔

خواجہ اظہارالحسن نے کہا پیپلز پارٹی کراچی کو تقسیم کرکے مقبوضہ کشمیر بنانا چاہتی ہے،

پاک سر زمین پارٹی کے چیئرمین مصطفی کمال نے بھی عدالت جانے اور احتجاج کی کال دی۔

پی ٹی آئی رہنما خرم شیرزمان نے کہا نئے ضلع کی وجہ انتظامی نہیں سیاسی ہے۔ پیپلزپارٹی سندھ کارڈ کھیلنے کا موقع ڈھونڈ رہی ہے،

اپوزیشن رہنماؤں کا کہنا تھا پہلے ہی کراچی چھ اضلاع میں تقسیم ہے،مزید تقسیم نہیں ہونے دیں گے۔

Read Comments