سارے کھلاڑی ارطغرل ڈرامہ دیکھ رہے ہیں، ٹیسٹ کپتان اظہر علی

ساؤتھمپٹن: پاکستانی عوام کی طرح قومی کرکٹرز بھی ارطغرل کے مداح...
شائع 21 اگست 2020 12:14am

ساؤتھمپٹن: پاکستانی عوام کی طرح قومی کرکٹرز بھی ارطغرل کے مداح نکلے، ٹیسٹ ٹیم کے کپتان اظہر علی کا کہنا ہے کہ سارے کھلاڑی ارطغرل ڈرامہ دیکھ رہے ہیں۔

ویڈیو کانفرنس میں صحافی نے سوال کیا کہ انگلینڈ کیخلاف جیت کیلئے کیا حکمت عملی اپنائی ہے؟ جس پر اظہر علی نے دلچسپ جواب دیتے ہوئے کہا سب کھلاڑی ارطغرل دیکھ رہے ہیں۔ ویڈیو دیکھئے۔

enter image description here

واضح رہے کہ وزیراعظم عمران خان کی خصوصی ہدایت پر اسلامی تاریخ پر مبنی ترکش ڈرامہ یکم رمضان المبارک سے پی ٹی وی پر اردو زبان میں ڈب کرکے نشر کیا جارہا ہے۔

اس ڈرامے کو نہ صرف عام پاکستانی ناظرین بلکہ کئی نامور شخصیات بھی خوب پسند کررہی ہیں اور اس سے متعلق اپنے اپنے خیالات کا اظہار بھی کررہی ہیں۔

Read Comments