خلیفہ دوم سیدناحضرت عمرفاروق ؓکا یوم شہادت آج منایا جارہا ہے

خلیہی دوم سیدناحضرت عمرفاروق ؓکا یوم شہادت آج عقیدت واحترام کے...
شائع 21 اگست 2020 08:54am

خلیفہ دوم سیدناحضرت عمرفاروق ؓکا یوم شہادت آج عقیدت واحترام کے ساتھ منایا جارہا ہے،اس سلسلے میں ملک بھر میں سیمنارز ،کانفرنسز اور ریلیاں نکالی جارہی ہیں۔

مراد رسول اللہ حضرت عمر فاروق رضی اللہ تعالی عنہ کا یوم شہادت ہر سال یکم محرم الحرام کو عقیدت و احترام کے ساتھ منایا جاتا ہے، فاروق اعظم کا لقب پانے والے خلیفہ دوم کے اسلام قبول کرنے سے مسلمانوں کونئی قوت حاصل ہوئی۔

جرار عادل امیر تھا وہ امیری میں بھی فقیر تھا وہ،حضرت عمرؓ بن خطاب کا تعلق قریش کی شاخ بنی عدی سے تھا،آپؓ واقعہ فیل کے تیرہ سال بعد پیدا ہوئے،قبل از اسلام آپؓ کے سپرد سفارت کا کام تھا۔

سیدالانبیا نے فرمایا کہ اگر میرے بعد کوئی نبی ہوتا تو وہ عمر ہوتا،آپ کےدورخلافت میں 3600علاقےفتح ہوئے،4ہزار200مساجد تعمیرہوئیں۔

قیصروکسریٰ کی سلںنتیع آپ کے ہی دور میں ختم ہوئیں،یہ وہ دور تھا جب خلیہہ وقت بھی عدالت کے روبروپیش ہونے کا پابند تھا،ایسانظام عدل جو آج بھی دنیامیں کئی جگہ رائج ہے۔

ستائیس ذی الحجہ نماز فجر کی امامت کے دوران مجوسی ابولولو نے آپ کو خنجر سے زخمی کیااور یکم محرم کو آپ خالق حییق سے جاملے۔

Read Comments