پنجاب بھر میں آئندہ 24 گھنٹوں کے دوران مزید بارش کی پیشگوئی
لاہور:محکمہ موسمیات نے پنجاب بھر میں آئندہ 24گھنٹوں کے دوران مزید بارش کی پیشگوئی کردی۔
لاہور سمیت پنجاب کے مختلف اضلاع میں بادلوں کا بسیرا ہے،3روز سے آسمان پر چھائے بادلوں نے لاہور سمیت پنجاب بھر میں موسم خوشگوار بنارکھا ہے۔
ٹھنڈی ہوائیں بھی موسم خوبصورت بنارہی ہیں ایسے میں لاہور کے شہری صبح سویرے ہی انجوائے منٹ میں مصروف ہیں،باغات میں صبح کی سیر اور پھر فیملی کے ہمراہ مزے کے پلانز بنارہے ہیں۔
گزشتہ روزجگہ جگہ کھڑا پانی تو اب نکال لیا گیا اسی لیے باغات میں والدین کے ہمراہ آئے بچے بھی گھومنے پھرنے کی مزید فرمائشیں کررہے ہیں۔
سیالکوٹ گوجرانوالہ حافظ آباد میں بھی بارش کے بعد بادلوں نے موسم خوشگوار بنادیا ہے ۔
محکمہ موسمیات نے صوبے بھر میں آئندہ 24گھنٹوں کے دوران مزید بارش کی پیشگوئی کردی۔
