عثمان بزدار سےچوہدری محمدسرور کی ملاقات، سیاسی صورتحال پر گفتگو
لاہور:وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار سے گورنر پنجاب چوہدری محمد سرور نے ملاقات کی،جس میں سیاسی صورتحال پر گفتگو کی گئی۔
پنجاب ہاوس اسلام آباد میں وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار سے گورنر پنجاب چوہدری محمد سرور نے ملاقات کی،ملاقات میں ترقیاتی منصوبوں، انتظامی معاملات اور سیاسی صورتحال کے حوالے سے تبادلہ خیال کیا گیا۔
وزیراعلیٰ پنجاب کا کہناتھا کہ وہ پاکستان کو آگے جبکہ اپوزیشن تنزل کی طرف لے جانا چاہتی ہے،ترقی او رخوشحالی کیلئے تمام ممکنہ اقدامات کررہے ہیں ،پنجاب کوہر لحاظ سے پاکستان کا بہترین صوبہ بنانا چاہتے ہیں ،مخالفین کا وطیرہ صرف منفی سیاست ہے،صوبے میں ترقی و خوشحالی لانا ان کا عزم ہے۔
اس موقع پر گورنر پنجاب کا کہناتھا کہ مل جل کر اپوزیشن کی منفی سیاست کو ناکام بنائیں گے،اپوزیش شور شرابے کی بجائے اب انتخابات کاانتظار کرے۔
