سیاسی جماعتوں کو اثاثوں اور آڈٹ کی تفصیلات29 اگست تک جمع کرانے کی ہدایت

اسلام آباد:الیکشن کمیشن آف پاکستان نے سیاسی جماعتوں کو اپنے...
اپ ڈیٹ 21 اگست 2020 01:24pm

اسلام آباد:الیکشن کمیشن آف پاکستان نے سیاسی جماعتوں کو اپنے اثاثوں اور آڈٹ کی تفصیلات 29 اگست تک جمع کرانے کی ہدایت کردی ۔

الیکشن کمیشن کی جانب سے سیاسی جماعتوں کو اپنے اثاثوں اور آڈٹ کی تفصیلات 29 اگست تک جمع کرانے کیلئےیاد دہانی کرا دی گئی۔

الیکشن کمیشن کا کہنا ہے کہ سالانہ مالیاتی سٹیٹمنٹ، سورس آف فنڈز اور آڈٹ رپورٹ کمیشن میں جمع کرانا لازمی ہے، سیاسی جماعتیں آرڈر 2002 کی سیکشن 13 کے تحت یہ تفصیلات کمیشن میں جمع کرائیں، سیاسی جماعتیں اپنے اثاثوں اور آڈٹ کی تفصیلات29اگست تک جمع کرا دیں۔

تفصیلات جمع نہ کرانے والی جماعتوں کو انتخابات میں نشان آلاٹ نہیں کیا جائے گا، اب تک 126سیاسی جماعتوں میں سے صرف 16نے اپنے اثاثوں اور آڈٹ تفصیل جمع کرائی ہیں۔

Read Comments